جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

تسلسل سے فلمیں بننے سے انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو گی ‘ شفقت چیمہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کا سلسلہ اس وقت شروع ہو گا جب تسلسل سے فلمیں بننا شروع ہوں گی۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ سنتوش کمار ، درپن ، لالہ سدھیر ، حبیب ، سلطان راہی ، محمد علی اور وحید مراد جیسے لیجنڈ اداکار اور ریاض شاہد ، نذر شباب ، پرویز ملک اور رفیق غوری جیسے ہدایتکاروں کے جانے سے انڈسٹری میں جس طرح خلا پیدا ہوا اس کو پورا نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی ان کے کوئی متبادل سامنے آئے ۔ اب جدید تقاضوںکو مد نظر رکھتے ہوئے جاندار سکرپٹ پر مبنی فلموں کا تسلسل ضروری ہے تاکہ پاکستانی سینما گھروں میں صرف پاکستانی فلموں کی نمائش ہو سکے ۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی سینما گھروں کو اپنی فلمیں نہ ملنے کے باعث کاروبار چلانے کے لئے بھارتی فلموں کی نمائش کرنا پڑی ۔مگر ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ موجود ہے ،اچھے ڈائریکٹرز کو ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں وہ سینئر کے جانشین ثابت ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…