منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

تباہ کن سیلاب پر بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے، مہوش حیات

datetime 5  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ فنکاروں کی جانب سے خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔مہوش حیات نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر برطانوی صحافی کا ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں لکھا ہے کہ انسانیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر بالی وڈ کی جانب سے کچھ نہیں کہا گیا۔صحافی کی ٹوئٹ کی تائید کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ بالی وڈ میں خاموشی حیران کن ہے، مصیبت کسی کی قومیت، نسل یا مذہب کو نہیں دیکھتی ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ بالی وڈ فنکاروں کے پاس یہ اچھا وقت ہے وہ ثابت کرسکتے ہیں کہ قوم پرستی اور سیاست سے بالاتر ہو کر وہ پاکستان میں اپنے مداحوں کی فکر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نقصان میں ہیں، فنکاروں کی طرف سے ایک یا دو اچھے الفاظ برا تاثر نہیں چھوڑیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…