عذاب ہمیشہ غریب پر کیوں آتا ہے؟ فضا علی کا سوال

31  اگست‬‮  2022

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان فضا علی نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر انتظامیہ اور حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انسٹاگرام پر فضا علی نے ایک طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے

اظہارِ ہمدردی کیا اور ساتھ ہی عوام سے متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی۔فضا علی نے کہا یہ عذاب سارے صرف غریب پر ہی آتے ہیں؟ ان ہی کا نقصان ہوتا ہے، وہی مرتے ہیں جو کچھ ہوتا ہے، صرف ان ہی کے ساتھ ہوتا ہے، امیر کو کچھ کیوں نہیں ہوتا‘؟فضا علی کا کہنا تھا اسلام آباد، لاہور میں جو اتنی بڑی بڑی سوسائٹیز ہیں، جو اتنے بڑے بڑے سیکٹرز ہیں یہاں پانی کیوں نہیں آتا؟ ان کا نقصان کیوں نہیں ہوتا؟اداکارہ نے انتظامیہ اور حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ یہ نہیں کہتے کہ یہ سب ہماری لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے، یہ سب ڈیمز نہ بنانے کا نتیجہ ہے، بھارت کو دیکھیں اس نے ڈیم بنالیے، ہم نے اب تک کیوں نہیں بنائے؟انہوں نے مزید کہا کالا باغ ڈیم کی تعمیر اب تک مکمل نہیں ہوسکی ہے، جو کہ دکھ کی بات ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…