پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں آج کل بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں بالخصوص ’بالی ووڈ کے خانز‘ اور ان کی فلموں کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار کو بھارت میں موجود بالی ووڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کے کلچر پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد کچھ انتہا پسند عناصر کی جانب سے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز بھی ہو گیا ہے، لیکن ایسے میں اداکار کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں اداکار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کبھی کبھی فلموں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم اچھی ثابت ہوتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر آپ کی فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتی تو آپ اپنا دل خوش کرنے کے لیے یہ کہہ سکتے ہیں کہ میری فلم کا تو سوشل بائیکاٹ ہو گیا تھا اسی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوئی۔اْنہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہہ سکتا ہوں کہ بھارت میں جتنا پیار مجھ سے کیا جاتا ہے ایسا پیار بہت ہی کم لوگوں سے کیا گیا۔شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میں بہت عزت کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے یا میری فلم کو کوئی سوشل بائیکاٹ متاثر نہیں کر سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…