اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بچے کی تصویر شیئر کرنے پر عالیہ کی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بچے کی تصویر شیئر کی جسے چھوٹا رنبیر قرار دے دیا گیا۔ہوا کچھ یوں کہ ملبوسات کے ایک برانڈ کا اشتہار جاری کی گیا تھا

جس کی تصاویر عالیہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ ان ہی تصاویر میں سے ایک اس وقت ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جب اس میں دکھائی دینے والے بچے میں رنبیر کپور کی مشابہت نظر آئی۔ عالیہ بھٹ کی پوسٹ پر ایک مداح نے لکھا کہ یہ بچہ تو بالکل رنبیر لگ رہا ہے، اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کتنی غیرمعمولی مشابہت ہے۔ایک صارف نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ کیا آپ کو اس کا اندازہ ہوا کہ یہ بچہ آپ کے شوہر کی طرح دکھائی دیتا ہے۔ انہیں میں سے کچھ صارفین نے تو اسے چھوٹا رنبیر کپور قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے رنبیر اور عالیہ کے ہاں اب ایک ننھے مہمان کی آمد بھی متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…