منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور نے مداحوں کو خوشخبری سْنا دی

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کرن گروور جلد ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔کچھ دن قبل ہی بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بپاشا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس کا اعلان وہ بذاتِ خود بہت جلد کریں گی۔

تاہم اب اداکارہ اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہیں گے۔بپاشا اور کرن نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ’’ نیا وقت، ایک نئی روشنی ہماری زندگی پر ایک خوبصورت اثر ڈال رہی ہے۔ ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوئے۔ اب بہت جلد تین ہونے والے ہیں‘‘۔یاد رہے کہ بپاشا اور کرن 2015 میں اپنی ہارر فلم الون کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد اپریل 2016 میں دونوں نے شادی کر لی تھی، بپاشا کہ شوہر کرن سنگھ پہلے سے شادی شدہ تھے جبک ان کی پہلی بیوی ٹی وی اداکارہ جینیفر ونگٹ سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…