اْروشی روٹیلا اور رشبھ پنٹ کی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی

15  اگست‬‮  2022

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اْروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اْروشی روٹیلا اور بھارتی کرکٹر کے مابین لفظی جنگ اس وقت شدت اختیار کرگئی جب گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے رشبھ پنٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایک شخص جس کا نام آر پی ہے

مجھ سے ملنے کے لیے ہوٹل آیا اور گھنٹوں تک میرا انتظار کرتا رہا۔اداکارہ نے کہا کہ ’’ مسٹر مجھ سے دوبارہ ملنے کیلئے دہلی میں شوٹنگ کے دوران بھی آئے تاہم تقریباً 10 گھنٹے گزر جانے کے بعد میں اپنے کمرے میں جاکر سو گئی، میں نے کوئی فون کالز نہیں اٹھائی، جب میں اٹھی تو 16 کالز آئی ہوئی تھیں، مجھے کافی برا لگا کہ کسی کو مجھ سے ملنے کے لیے اتنا انتظار کرنا پڑا‘‘۔اداکارہ کے انٹرویو کے بعد بھارتی مڈل آرڈر بلے باز نے انسٹا گرام پر اسٹوری اَپ لوڈ کی تاہم بعد میں اسے ہٹادیا، پنٹ نے اپنی اسٹوری میں اْروشی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ خبروں اور سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انٹرویوز میں جھوٹ بولتے ہیں، میرا پیچھا چھوڑ دو بہن۔جس پر اْروشی روٹیلا نے ٹوئٹر پر جواب دیا کہ چھوٹے بھائی آپ کو کرکٹ کھیلنا چاہیے، میں کوئی مْنی نہیں ہوں جو ڈارلنگ تیرے لیے بدنام ہوجائوں گی۔قبل ازیں اْروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنٹ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں لیکن کرکٹر نے اس بات کو یکسر مسترد کردیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…