جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نیمل خاور کا اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شادی کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی معروف اداکارہ نیمل خاور نے اداکاری کی دنیا میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیمل اداکار حمزہ علی عباسی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد

ڈرامہ انڈسٹری سے دور ہوئیں اور اب وہ اپنے بیٹے کی پرورش کے ساتھ گھریلو ذمیداریوں میں مصروف ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق اداکارہ خوبصورت پینٹنگ بھی کرتی ہیں اور انہوں نے اپنے آرٹ کی تشہیر و فروغ کے لیے ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔نیمل خاور نے انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوال پر کہا کہ اگر میرے پاس وقت ہوا اور بیٹا مصطفیٰ بڑا ہوجائے تو شاید میں دوبارہ سے ایکٹنگ شروع کروں، ممکن ہے ایسا اگلے سال تک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں حتمی نہیں کہہ سکتی لیکن گھر کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کو لے کر چل سکی تو ضرور دوبارہ سے ڈرامے میں کام کا آغاز کروں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…