اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

مجھے سیف سے شادی کرنے پر وارننگ دی گئی تھی‘ کرینہ کپور

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں سیف علی خان سے شادی کرنے پر وارننگ دی گئی تھی۔سوشل میڈیا پر کرینہ کپور کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں اْنہیں دورانِ انٹرویو یہ کہتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے کہ

سیف علی خان سے شادی کے وقت بہت سے لوگوں نے اْنہیں منع کیا تھا۔کرینہ کپور نے کہا ہے کہ مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔اپنے ردِعمل کے بارے میں کرینہ کپور نے مزید کہا کہ میرا رویہ ایسا تھا، یہ ٹھیک ہے، اگر وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تو میرے ساتھ کام نہ کریں، اگر مجھے کام نہیں ملا تو میں گھر بیٹھ کر کچھ اور کروں گی۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اْن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اْنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں اْن کے 2 بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016ء میں ہوئی تھی جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ برس ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…