جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

شوٹنگ کے دوران سنجے لیلا بھنسالی مجھے مارتے تھے، رنبیر کپور کا انکشاف

datetime 4  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شوٹنگ کے دوران مجھے مارتے تھے۔

رنبیر کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2006 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ساوریا سے کیا۔ اس سے قبل وہ 2004 میں فلم بلیک میں ہدایت کار کے اسسٹنٹ کے طور پر بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں رنبیر کپور نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ

مجھے ہدایت کار کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایسا لگتا تھا کہ مجھ پر کافی تشدد کیا جارہا ہے۔2016 میں نیہا دھوپیا کو انٹرویو دیتے ہوئے

رنبیر کپور نے بتایا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے دوران میری ہمت ختم ہوگئی تھی، وہ شوٹنگ کے دوران مجھے مارتے تھے، ایک وقت ایسا آیا کہ میں نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

انہوں نیکہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ میری تمام پرفارمنسز اْس تجربے کی وجہ سے اچھی ہوئیں، سنجے لیلا بھنسالی ایک سچے استاد ہیں،

انہوں نے مجھے اداکاری اور اس طرح کی بہت سی چیزوں کے حوالے سے سب کچھ سکھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…