ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ مجھ پر خوب چلائے اور دھتکارا جس پر میں رو پڑی‘سشمیتا

datetime 3  جولائی  2022 |

ممبئی(این این آئی) بھارت کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ ان پر خوب چلائے اور انہیں دھتکارا جس پر وہ رو پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1994 میں مس ورلڈ کا تاج پہننے والی سابق ماڈل و اداکارہ سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح ماڈلنگ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے کے بعد ، ْن کے ذہن میں اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے متعلق کبھی کوئی خیال تک نہیں بھٹکا تھا۔پھر ایک دن معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے اْنہیں اداکاری کی آفر کی اور اْنہیں اس شعبے میں بھی قسمت آزمانے کا کہا۔جس پر سشمیتا نے انہیں منع کر دیا اور کہا کہ وہ اداکاری نہیں جانتی وہ ایک اچھی اداکارہ ثابت نہیں ہوں گی، کیسے وہ کسی پروجیکٹ کے لیے ہاں کر سکتی ہیں‘۔ تاہم اس پر مہیش بھٹ نے کہا کہ ’میں نے کب کہا کہ تم ایک اچھی اداکارہ ہو مگر مجھے خود پر یقین ہے کہ میں ایک اچھا ہدایتکار ہوں۔سشمیتا سین نے اپنی پہلی فلم ‘دستک‘ کی شوٹنگ پر پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کے باریمیں بتایا کہ ’ فلم کی، مہیش بھٹ نے 40 میڈیا کے افراد اور 20 پروڈکشن اسسٹنٹس کے سامنے سرعام مجھ پر چلاتے ہوئے کہا کہ کیا تم اپنی جان بچانے کے لیے اداکاری نہیں کر سکتی ہو ۔سشمیتا سین نے مزید بتایا کہ ’ یہ سن کر مجھے غصہ آ گیا اور میں روتے ہوئے سیٹ سے باہر جانے لگی، اس دوران مہیش بھٹ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے روکنے کی کوشش کی، مجھے اور غصہ آ گیا، میں نے مہیش بھٹ کا ہاتھ جھٹکا اور کہا کہ آپ میرے ساتھ اس طرح بات نہیں کر سکتے-سشمیتا سین نے کہا کہ ’میں غصے میں آ کر سیٹ سے باہر کی جانب چلتی جا رہی تھی اور مہیش بار بار میرا ہاتھ پکڑ کر کہہ رہے تھے، یہی غصہ چاہیئے، جاؤ اور یہی غصہ کیمرے کے سامنے دکھاؤ‘ اور یوں میں نے غصے میں بہترین شاٹ دیا۔یاد رہے کہ سشمیتا سین نے بیوی نمبر 1، ڈو ناٹ ڈسٹرب، میں ہوں نا، میں نے پیار کیوں کیا، تم کو نا بھول پائیں گے اور نو پرابلم جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور دنیا بھر میں بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…