جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ہاں میں پاگل ہوں لیکن اچھے قسم کی پاگل ہوں‘جگن کاظم

datetime 29  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم کی شادی کی سالگرہ منانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی سالگرہ کے موقع پر

ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر فیصل نقوی کو شادی کی نویں سالگرہ کی مبارک باد منفرد انداز میں دے رہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جگن ڈھول والوں کو اپنے گھر میں قائم دفتری حصے میں لے آتی ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر شوہر کو گلاب کے پھولوں کا ہار پہنا کر مبارک باد دیتی ہیں۔جگن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مجھے تمہیں شرمندہ اور پاگل کرنا بہت پسند ہے، میرے پاگل پن کو برداشت کرنے اور ہمیشہ میرا ساتھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔اداکارہ کا یہ منفرد انداز شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی پسند آیا اور ویڈیو کو اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔جگن نے لکھا کہ چھوٹی سی زندگی ہے اسے مزے سے جیو اور خوشیاں بانٹو، ہاں میں پاگل ہوں لیکن اچھے قسم کی پاگل ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…