پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سبسکرپشن میں کمی، نیٹ فلکس کا مزید 300 ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

datetime 26  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سبسکرپشن میں کمی اور بڑھتی مسابقت کے سبب مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا اعلان کردیا۔گزشتہ ماہ مئی میں 150 ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد نیٹ فلکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مزید 300 ملازمین کو نوکری سے نکالا جارہا جوکہ اس کی زیادہ تر امریکا میں موجود افرادی قوت کا تقریباً 4 فیصد بنتا ہے۔

رواں برس اپریل میں نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار بڑی کمی آئی تھی جس کے بعد مئی میں نیٹ فلکس نے تقریباً 150 ملازمین کو فارغ کر دیا تھا۔نیٹ فلکس کی جانب سے اب اپنی سروس میں اشتہارات شامل کرنے پر غور اور سبسکرائبرز کی تعداد بڑھانے کے لیے پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔نیٹ فلکس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ہم کاروبار میں نمایاں طور پر سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ہم نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ہماری آمدنی میں اضافہ سست ہے اور اس کے مقابلے میں لاگت زیادہ بڑھ رہی ہے۔اگرچہ نیٹ فلکس کے عالمی سطح پر 22 کروڑ سبسکرائبرز ہیں اور یہ آن لائن اسٹریمنگ مارکیٹ کا سرفہرست کھلاڑی ہے تاہم اسے حالیہ برسوں میں ’ڈزنی پلس‘ اور ایمیزون کے ’پرائم ویڈیو‘ جیسے حریف پلیٹ فارمز کے آغاز کے سبب سخت مقابلیکا سامنا ہے۔حال ہی میں نیٹ فلکس نے امریکا، برطانیہ اور دیگر جگہوں پر سبسکرپشن چارجز میں اضافے کا سلسلہ بھی شروع کیا جس کے سبب اس کے صارفین کی تعداد میں کمی آئی۔نیٹ فلکس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں 2 لاکھ سبسکرائبرز کی کمی کے بعد جولائی تک اس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں مزید 20 لاکھ کی کمی آسکتی ہے۔کینٹار ریسرچ فرم کے سروے میں صارفین کی جانب سے اسٹریمنگ سروس کو منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ پیسے کی بچت بتائی جاتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…