جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

رنبیر اور شردھا کپور کونسی فلم میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئیں گے

datetime 22  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارسلونا(این این آئی) رنبیر کپور نے خوبرو اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک اپنی اور شردھا کپور کی آنے والی

نئی فلم ’ لو رانجن ‘ کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں رنبیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ اسپین میں ہو رہی ہے ایک سین میں رنبیر کو شردھا کے لیے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں رنبیر کو ڈینم جینز اور اسنیکر کے ساتھ گلابی رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شردھا پیلے رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ سفید جوتے پہن رکھے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی رنبیر کے مداحوں نے ان سے گانے اور فلم کے متعلق سوال جواب شروع کردیئے، ایک مداح نے لکھا کہ براہ کرم مجھے اس گانے کا نام بتائیں یہ بہت اچھا ہے۔ ایک اور مداح نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ یہ ویڈیو کو ہٹادیں کیونکہ اس میں وہ گانا چل رہا ہے جو ریلیز نہیں ہوا۔واضح رہے کہ رنبیر اور شردھا ایک ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں نظر آئیں گے اس فلم میں بونی کپور، اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے اس سے قبل فلم کی شوٹنگ کیلئے انہیں ممبئی میں دیکھا گیا تھا مذکورہ فلم 2023 میں ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…