جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

گیم شو‘ کیریئر عامر لیاقت کی وجہ سے شروع ہوا، فہد مصطفی

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)مقبول گیم شو ’جیتو پاکستان‘ کے میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا گیم شو کا کیریئر مرحوم عامر لیاقت حسین کی وجہ سے ہی شروع ہوا۔عامر لیاقت 9 جون کو گھر میں بے ہوش پائے گئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،

جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔عامر لیاقت حسین کو شوز کی میزبانی کے حوالے سے منفرد اہمیت حاصل تھی اور انہوں نے گیم شوز کے علاوہ مذہبی اور تفریحی شوز کو بھی منفرد انداز میں کیا۔ان کی دیکھا دیکھی ہی فہد حسین سمیت دیگر اداکار بھی شوز کی میزبانی کی جانب راغب ہوئے تھے اور اب ان کے انتقال کے بعد فہد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ ایک طرح عامر لیاقت کی وجہ سے ہی ان کا ’شو‘ کیریئر ان کی وجہ سے ہی شروع ہوا۔حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کے موقع پر ’ہم نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کو تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ان کا کیریئر عامر لیاقت کی وجہ سے ہی شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت نہ صرف ان کے بلکہ دیگر میزبانوں کے بھی آئیڈیل تھے اور لوگ انہیں کاپی کرنا چاہتے تھے اور وہ سب کے فیورٹ تھے۔فہد مصطفیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ عامر لیاقت نے زندگی کے آخری ایام میں بہت مشکل وقت بھی دیکھا اور انہیں اس بات کا بخوبی علم تھا اور وہ ان کے لیے دعائیں کرتے رہے تھے۔میزبان و اداکار کے مطابق ان سمیت کسی کوعلم یا اندازہ نہ تھا کہ عامر لیاقت حسین ان سب سے بچھڑنے والے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…