بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پرفیوم کے متنازع اشتہار پر پریانکا و دیگر اداکاروں کی شدید تنقید

datetime 8  جون‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارت میں گزشتہ دنوں پرفیوم کے متنازع اشتہار بنانے پرکمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت دیگر اداکاروں نے پرفیوم کا متنازع اشتہار بنانے پر کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا

رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے پرفیوم کے اشتہار کو ‘شرمناک’ اور ‘ناگوار’ قرار دیا۔اس کے علاوہ اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا کہ اشتہار بنانے والوں پر مقدمہ چلنا چاہیے جبکہ اداکار فرحان اختر نے بھی کمپنی پر شدید تنقید کی۔تاہم تنقید کا سامنے کرنے پرکمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے رضاکارانہ طور پر اپنے میڈیا پارٹنرز کو 4 جون سے اشتہار کی نشریات بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔دوسری جانب مختلف اداکاروں کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے حکم جاری کیا جس کے بعد اشتہار کو نشر ہونے سے روک دیا گیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارت کی جانب سے اشتہار کو نشر ہونے سے روک دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کو لکھے گئے خط میں دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی مالیوال نے کہا کہ اس متنازع اشتہار نے ‘خواتین کے خلاف جنسی تشدد’ اور ‘مردوں میں عصمت دری کرنے والی ذہنیت’ کو فروغ دیا۔بعد ازاں پرفیوم بنانے والی کمپنی کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘ہمارا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا یا کسی بھی قسم کیکلچر کو فروغ دینا نہیں تھا۔بیان میں کہا گیا کہ ہم سچے دل سے اس اشتہار کے لیے معذرت خواہ ہیں جس کے نتیجے میں انفرادی اور متعدد کمیونٹیز میں غصہ پیدا ہوا، ہم سب سے معافی مانگتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…