پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صبور علی برائیڈل شوٹ کے دوران جھلسنے سے بچ گئیں

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)رواں برس کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے پرانے برائیڈل شوٹ کی ان دیکھی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کس طرح وہ شوٹنگ کے دوران جھلسنے سے بچ گئیں۔صبور علی نے 6 جون کو گزشتہ ماہ مئی کے آغاز میں کرائے گئے اپنے برائڈل فوٹو شوٹ کی

ان دیکھی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ اداکاری صرف گلیمرس کا نام ہے۔انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات شوٹنگ کے دوران اداکاروں کو انتہائی خطرناک کام بھی کرنے پڑتے ہیں اور ایسے اسٹنٹ بھی کیے جاتے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا سخت محنت طلب کام ہے، اسے صرف گلیمرس کی دنیا سمجھنا غلط ہے۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں جہیز کے خلاف تشہیری برائڈل فوٹو شوٹ کے دوران آگ کی بھٹی کے قریب کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس دوران اچانک آگ کی لکڑی گر کر ان کے قریب آجاتی ہے۔آگ کے شعلوں میں بھڑکتی لکڑی کے قریب گرنے سے صبور علی کچھ قدم پیچھے ہوجاتی ہیں، تاہم انہیں ویڈیو میں پرسکون انداز میں شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے جس برائیڈل شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی، وہ انہوں نے مئی کے آغاز میں کروایا تھا، جس میں انہوں نے سرخ لباس پہن کر جہیز خوری کے خلاف شعور بیدا کیا تھا۔جہیز خوری کے خلاف شوٹ کیے گئے تشہیری فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئی تھیں اور لوگوں نے ان کی تصاویر کو سراہا تھا۔شادی کے بعد مذکورہ فوٹو شوٹ اداکارہ کا پہلا شوٹ تھا، اس سے قبل وہ شادی سے پہلے برائیڈل شوٹ کروا چکی تھیں۔انہوں نے رواں برس کے آغاز میں دیرینہ دوست اداکار علی انصاری سے شادی کی تھی، جن سے انہوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی۔شادی کے بعد صبور علی کو اسکرین پر کم دیکھا جا رہا ہے، البتہ انہیں شوز اور تقاریب میں دیکھا جاتا رہا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…