جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہتک عزت کیس جیتنے کا جشن،جونی ڈیپ نے ہزاروں ڈالر خرچ کر دیئے

datetime 8  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(این این آئی) ہالی ووڈ اسٹار جانی ڈیپ نے اتوار کی شام انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ہتک عزت کیس جیتنے کی خوشی میں خصوصی جشن منانے کے لئے ہزاروں ڈالرز خرچ کردیئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کی جانب سے لگائے گئے

الزامات جھٹلائے جانے اور ہتک عزت کیس میں کامیابی حاصل کرنے پر جانی ڈیپ نے دوستوں کے ساتھ اپنی جیت کا بھرپور جشن منایا۔اس خصوصی جشن میں انہوں نے اپنے دوستوں کو 62 ہزار ڈالر (ایک کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کا ڈنر کروایا جس میں انڈین کوزین کا انتخاب کیا گیا تھا، اس جشن کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے، اداکار کی سیکیورٹی ٹیم نے عشائیے سے قبل ہوٹل کا معائنہ کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ یہاں اداکار کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے ڈائریکٹر آپریشنز محمد حسین نے بتایا کہ ہمیں اتوار کی دوپہر کو ایک فون کال آئی کہ اداکار جونی ڈیپ آپ کے ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں۔محمد حسین کا کہنا تھا کہ ہم پہلے تو چونک گئے اور سوچا کہ شاید یہ کوئی مذاق تھا لیکن پھر جونی کی سکیورٹی ٹیم پہنچی اور ہوٹل کو چیک کیا۔ تاہم انتظامیہ نے جونی ڈیپ کیلئے مکمل ہوٹل بک کردیا تاکہ ان کو دوسرے کسٹمرز کی وجہ سے کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔جونی ڈیپ تقریباً تین گھنٹے تک ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود رہے اور بھرپور انداز میں جشن منایا خصوصی ڈنر کرنے کے بعد تقریباً 62 ہزار ڈالرز کا بل بنا جو اداکار نے خود ادا کیا اور پھر ہوٹل کے اسٹاف کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبر ہرڈ کیخلاف 7 ہفتوں کے ٹرائل کے بعد ہتک عزت کا مقدمہ جیتا تھا اور ورجینیا کی جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ جونی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…