پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سْپر اسٹار کارتک آریان کو اب (بالی ووڈ کے) کِنگ کا خطاب دیا جانے لگا

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نئے ابھرتے سْپر اسٹار کارتک آریان کو اب (بالی ووڈ کے) کِنگ کا خطاب دیا جا رہا ہے۔بھول بھولیا 2 کے ہیرو کارتک آریان کا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا جارہا ہے اور اس پر انہیں کنگ قرار دیا جارہا ہے۔

اپنی فلم بھول بھولیا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد تمام محبت اور شہرت سے لطف اندوز ہونے والے اداکار نے شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کیے جانے پر حال ہی میں تبصرہ کیا ہے۔ایک شو میں میزبان سدھارتھ کنن کے ساتھ بات چیت میں کارتک آریان سے بالی ووڈ کا نیا کنگ کہلائے جانے پر سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ جب بھی مجھے یہ خطابات ملتے ہیں یقیناً مجھے اچھا لگتا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں بادشاہ کی اصطلاح کو قبول کرنا چاہوں گا۔ مجھے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے، اس لیے ایسا کہنا قبل از وقت ہے۔اداکار نے اس خطاب کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ شاید میں (بالی ووڈ کے) شہزادے کا خطاب قبول کرلوں۔ میں تمام محبتوں سے خوش ہوں۔ جب ہجوم ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے منتظر ہوتا ہے تو وہ بہت خوش قسمت محسوس کرتے ہیں اور یہ احساس کسی بھی خطاب سے بڑھ کر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…