انتظار ختم‘ فلم ’’قائد اعظم زندہ باد‘‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان

1  جون‬‮  2022

کراچی (این این آئی)طویل انتظار اور مسلسل تاخیر کے بعد بالآخر فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی آنے والی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کو رواں برس عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع کی گئی تھی

اور اسے ابتدائی طور پر 2020 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔اگرچہ مشکل حالات کے باوجود ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2020 میں مکمل کرلی گئی تھی مگر وبا کے باعث سینماو?ں کے بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔امکان تھا کہ فلم کو 2021 میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا مگر اب فلم کے مختصر ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے۔ایکشن کامیڈی مصالحہ فلم میں فہد مصطفیٰ کے علاوہ ماہرہ خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی اور وہ بھی برے لوگوں کو مزے چکھاتی دکھائی دیں گی۔دونوں اداکار پہلی بار ہیرو اور ہیروئن کے طور پر بڑی اسکرین پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے اور دونوں کی جوڑی کو ابھی سے ہی سراہا جا رہا ہے۔یہ فہد مصطفیٰ کی فلم سازوں نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کے ساتھ پانچویں فلم ہے، اس سے قبل سامنے آئی پانچ فلموں ‘نامعلوم افراد’، ‘ایکٹر ان لا’، ‘نامعلوم افراد 2’ اور ‘لوڈ ویڈنگ’ میں فہد مصطفیٰ نے ہی مرکزی کردار نبھایا تھا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…