نیویارک (این این آی)ٹام کروز فلموں میں اپنے اسٹنٹس خود کرتے ہیں جن میں سے کچھ تو دل دہلا دینے والے بھی ہیں۔کسی طیارے کی سائیڈ پر لٹکنے، اسکائی ڈائیونگ، دنیا کی بلند ترین عمارت پر چڑھنا اور کئی منٹ تک سانس روکے رکھنا، ٹام کروز خطرناک ترین اسٹنٹس کرنے سے
گھبراتے نہیں۔یہاں آپ ان کے چند بہترین اسٹنٹس کے بارے میں جان سکتے ہیں۔عام طور پر فلموں میں اس طرح کا سین کسی ایسے مقام پر ہوتا ہے جہاں ہر جگہ گرین اسکرین لگی ہوتی ہے اور کمپیوٹر کے ذریعے مطلوبہ ایفیکٹ شامل کردیا جاتا ہے۔مگر 2017 کی اس فلم کے لیے ٹام کروز نے طیارے کے حادثے کے سین کو ناسا کے ایک ایسے طیارے میں فلمایا جس کو خلا بازوں کو کشش ثقل نہ ہونے پر خود کو سنبھالنے کی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔مشن امپاسبل: فال آو?ٹ کے اختتام پر ہیلی کاپٹر سے تعاقب کے منظر کے لیے ٹام کروز نے خود ہیلی کاپٹر اڑایا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے ہیلی کاپٹر کو اڑانے کے لیے درکار 2000 گھنٹے کی پرواز کے تجربے کے لیے روزانہ 16 گھنٹے تک پرواز کی تربیت حاصل کی۔مگر ٹام کروز نے صرف ہیلی کاپٹر کو ہی نہیں اڑایا بلکہ 360 ڈگری ڈائیو بھی ان کا ہی کمال تھی ۔