موت کا وقت مقرر ، مشہور انڈین گلوکار کا لائیو کنسٹرٹ کےد وران انتقال

30  مئی‬‮  2022

کیرالہ(این این آئی) بھارت کے گلوکار ایڈاوا بشیر ایک لائیو پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر گر کر ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے۔

معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اْٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔

ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کے لیے پورے بھارت میں شہرت رکھتے تھے۔ایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…