عراق میں ریت کاایک اور طوفان،ائیرپورٹ،سرکاری عمارتیں عارضی بند

24  مئی‬‮  2022

بغداد(این این آئی)عراق میں ریت کا ایک اور شدید طوفان آیا ہے جس کے بعد ملک میں سرکاری عمارتیں بند کردی گئیں اور بعض ہوائی اڈوں پرفضائی ٹریفک کو بھی عارضی طور پرمعطل کردیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت بغداد دھول کے ایک بڑے بادل میں لپٹ گیاجس کی وجہ سے عام طور پر ٹریفک کے ازدحام والی سڑکیں بڑی حد تک ویران نظرآرہی تھیں۔وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے مراکزِصحت اورسکیورٹی اداروں کے سوا سرکاری محکموں میں تمام کام بند کرنے کا حکم دیا ۔انھوں نے اپنے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خراب موسمی حالات اورریت کے شدید طوفان کواس فیصلے کا سبب قراردیا ۔وزارت ماحولیات نے خبردارکیا کہ آیندہ دو دہائیوں کے دوران میں عراق ہرسال اوسطا 272 دن ریت کے طوفانوں کی زد میں آ سکتا ہے۔2050 تک یہ تعداد بڑھ کر 300 سے اوپر پہنچ جائے گی۔مختلف سرکاری بیانات کے مطابق بغداد،اربیل اورنجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک معطل کردی گئی۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…