جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹائیگر شروف نے ننھے پاکستانی مداح سے ملنے کی خواہش ظاہر کردی

datetime 24  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا پر ٹائیگر شروف کے ننھے پاکستانی مداح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر اداکار نے بھی ردِعمل دیا ہے۔ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک ننھے بچے سبحان سہیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر کا مداح ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سبحان بھارتی اداکار و ڈانسر ٹائیگر شروف کی طرح رقص کر رہا ہے اور اس علاقے کے سب ہی لوگ اس کے رقص کے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر تیزی سے پھیلی کے ٹائیگر شروف نے بھی بچے کی اس ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔ ٹائیگر شروف کی جانب سے اس بچے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’امید ہے کہ کبھی اس سے ملاقات ہو سکے‘‘۔مذکورہ ویڈیو زہرہ نامی ایک صحافی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تھی جس پر لکھا تھا کہ ’’سبحان سہیل بلوچستان کے ایک غریب گاؤں تربت میں رہنا والا ایک ڈانسر ہے جس کی عمر صرف 10 سال ہے سبحان ٹائیگر شروف کی طرح بننا چاہتا ہے‘‘۔یاد رہے کہ ویڈیو کے کیپشن میں ٹائیگر شروف کو ٹیگ بھی کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے جواب میں بچے سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…