بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

ابرار الحق کے گانے سے متعلق بھارتی میوزک کمپنی کا مؤقف سامنے آگیا

datetime 24  مئی‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارت کی معروف میوزک کمپنیT-Series کا پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا نچ پنجابن کرن جوہر کی نئی فلم جگ جگ جیو میں استعمال کرنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کے پروڈکشن ہاؤس دھرما نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم،

جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن مبینہ طور پر استعمال کیا گیا۔بعد ازاں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پرو?ڈکشن ہاؤس دھرما پر ان کی اجازت کے بغیر ماضی کا گانا’’نچ پنجابن‘‘ اپنی نئی فلم جگ جگ جیو میں چوری کرنے کا الزام لگایا۔ ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘‘کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوںتاہم اب T-Series نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا اور ابرارالحق کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہT-Series نے 1 جنوری 2002 کو آئی ٹیونز پر ریلیز ہونے والے گانے نچ پنجابن کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں اور یہ لالی وڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو کہ پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی 1Moviebox کی ملکیت ہے۔تاہم اس سے قبل 1Moviebox نے بھی اپنا بیان جاری کیا تھا کہ نچ پنجابن کو TSeries کی طرف سے فلم جگ جگ جیو میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا ہے۔کرن جوہر اور دھرما موویز کو اس گانے کو اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے اور ابرارالحق کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ توہین آمیز اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔دوسری جانب ابرارالحق نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘گانے ’نچ پنجابن‘ کا لائسنس کسی کو نہیں دیا گیا۔ اگر کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو معاہدہ پیش کریں ورنہ میں قانونی کارروائی کروں گا۔واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون،انیل کپور، کائرہ ادواری اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…