صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

27  اپریل‬‮  2022

کراچی(این این آئی) اداکارہ صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ایکشن، رومانس، کامیڈی اور ایموشنز سے بھرپور فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔فلم میں اداکارہ صباقمر

، سید جبران اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ جب کہ اداکار افضل خان(جان ریمبو)، نیر اعجاز، سلیم معراج اور سہیل احمد بھی فلم می اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ فلم میں اداکار زاہد احمد ایک پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔جے بی پروڈکشن، ماسٹر مائنڈ فلمز اور جیو فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر کہانی کا اندازہ لگانا تو مشکل ہے، تاہم فلم ایکشن، رومانس، کامیڈی اور ایموشنز سے بھرپور ہے یعنی اس فلم میں وہ تمام مصالحہ موجود ہے جو شائقین کو سینما تک کھینچ لائے گا۔یہی وجہ ہے ٹریلر ریلیز کے بعد شائقین کو اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔ فلم کی ہدایات ثاقب خان نے دی ہیں جب کہ جمیل بیگ اور حسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ عیدالفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…