مداحوں کا پیار ہی میرے لیے ایوارڈ ہے، نیلم منیر

26  اپریل‬‮  2022

کراچی (این این آئی)جلد ہی رومانٹک کامیڈی فلم ’’چکر‘‘ میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈز کی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ وہ جب ان سے ملتے ہیں تو عقیدت میں ان کے ہاتھ چوم کر آنکھوں پر رکھتے ہیں۔نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’چکر‘ میں ڈبل کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے بعد بڑے پردے پر دکھائی دیں گی، اس لیے وہ ڈبل کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کے مطابق ’چکر‘ میں شامل آئٹم سانگ فلم کی کہانی کے مطابق ہے، وہ غیر ضروری شامل نہیں کیا گیا اور یہ کہ اس گانے میں ڈانس کرنے والی تمام خواتین ہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے رمضان المبارک میں کام سے چھٹیاں لیتی ہیں، تاکہ وہ گھر میں عبادت کرنے سمیت اہل خانہ کے ساتھ وقت بھی گزاریں۔نیلم منیر نے خاندان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تصاویر لگانے کی اجازت تک نہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق پختون خاندان سے ہے اور ان کی بہنیں بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر تک شیئر نہیں کرتیں مگر انہیں کسی طرح اجازت مل گئی تھی اور ایسے ہی وہ شوبز میں آگئیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور ہیروئن بننا چاہتی تھیں، اب مداح ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ ہیروئن بن گئی ہیں یا نہیں؟اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے ہی منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور اگر انہیں کردار کے لیے بوڑھی عورت بننا پڑے یا پھر لڑکا بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہیں کریں گی۔ایوارڈز میں نامزدگیوں کے باوجود شوز میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر نیلم منیر نے کہا کہ دراصل ان کے مداح ہی ان کے لیے ایوارڈ کی اہمیت رکھتے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…