ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے ‘ ریما

24  اپریل‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) اداکار و میزبان ریما نے کہاہے کہ ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے ، جو لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے انہیں پھر حکومتوں کے حوالے سے رائے دینے کا بھی کوئی حق نہیں پہنچتا ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور با شعور ہیں ، جمہوریت کا عمل چھاننی کی مانند ہے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھتا جائے گا مزید شفافیت آتی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور ہمارے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور ایسے لوگوں کو منتخب کریں جو واقعی عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کی طرفداری نہیں کرتی بلکہ صرف عوامی حقوق کی بات کرتی ہوں اور اس کے لئے ایک اچھی حکومت کا ہونا ضروری ہے ۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…