جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کی ماضی کی ساتھی اداکارہ نفیسہ علی سے ملاقات

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں دہلی میں ہیں جہاں انہوں نے کسی اہم شخص سے ملنے کا فیصلہ کیا، جو ان کی ماضی کی ساتھی اداکارہ نفیسہ علی تھیں۔اور پھر اتوار کو ان کی 1998 کی فلم میجر صاحب میں ساتھ کام کرنے والی نفیسہ علی سوڈھی سے ملاقات ہوئی

اور دونوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے، یاد رہے کہ مذکورہ بالا فلم میں دونوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا۔ فلم میں اجے دیوگن نے بھی کام کیا تھا۔نفیسہ علی نے امیتابھ کے ساتھ لی گئی تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ان پر کیپشن تحریر کیا، میرے بہت ہی ہینڈسم، حیرت انگیز، خوبصورت و توانا اور قابلِ احترام و پیارے ساتھی اداکار امیتابھ بچن ہدایتکار سورج برجاتیا کی فلم اونچائی کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں دلی میں ہیں۔اس موقع پر انہوں نے فلم ’’میجر صاحب‘‘ کی ایک پرانی تصویر بھی شیئر کی اور اس پر لکھا کہ میجر صاحب 24 برس قبل شوٹ کی گئی تھی اور اسکی ڈائریکشن تنو آنند نے دی تھی۔ وقت کتنی تیزی سے گزر جاتا ہے۔ امیتابھ بچن اور نفیسہ علی کے پرستاروں نے دونوں کو ایک طویل عرصے بعد اکٹھے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ پونا میں فلم میجر صاحب میں کام کے بعد دونوں کی اب ملاقات ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…