پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والی فلم پر اب نوازالدین صدیقی نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) کشمیر فائلز اپنے متنازع موضوع اور کہانی کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہے۔ وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر، درشن کمار، پلوی جوشی اور متھن چکرورتی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

مسلمانوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بننے والی فلم پر اب نوازالدین صدیقی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے فلم کے ڈائریکٹر کا دفاع کیا ہے۔انڈیا سمٹ کے اے بی پی نیٹ ورک آئیڈیاز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کا کہنا تھا کہ ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک فلم دیکھی نہیں ہے تاہم وہ ضرور دیکھیں گے کیونکہ عوام اس فلم کو بڑے شوق سے دیکھ رہی ہے۔جب ان سے کہا گیا کہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے تو نواز الدین کا جواب میں کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ہدایت کار کا فلم بنانے کا ایک انداز اور نقطہ نظر ہوتا ہے۔ وویک نے اپنے نقطہ نظر سے فلم بنائی جو اچھی ہے۔ دوسرے بھی مستقبل میں اپنے نقطہ نظر سے فلمیں بنائیں گے۔ اور یہ بہت اچھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…