لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ثنانے کہا ہے کہ مجھے بچپن سے ہی موٹر سائیکل چلانے کا شوق شروع سے تھا اورمیں نے 11سال کی عمر میںموٹرسائیکل چلانا شروع کر دی تھی، ابتداء میں 70سی سی موٹر سائیکل چلائی اور اب میں 1700سی سی ہیوی بائیک چلا لیتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب سے ہیوی بائیک چلانا شروع کی ہے مجھے 70سی سی موٹر سائیکل بالکل ایک کھلونا لگتی ہے بلکہ
میرے لئے ہیوی بائیک چلانا قدرے آسان ہے ۔ انہوںنے میں سمجھتی ہوں آج کے دور میں ہر لڑکی اور خاتون کو موٹر سائیکل چلانا آنی چاہیے تاکہ وہ سفر کے لئے کسی کی محتاج نہ ہوں اور بآسانی اپنی منزل پر پہنچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ آج کے دور میںبہت سی خواتین موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہی ہے اور اپنے بچوں کو سکول اور کالج چھوڑنے سمیت اپنے دیگر کام بھی نمٹاتی ہیں۔