جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سلمان خان نے شادی کامبہم الفاظ میں اعتراف کرلیا

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ شادی کے سوال کا مبہم انداز سے جواب دے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے مختصر ترین ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی جس میں سلو میاں خود سے

شادی سے متعلق سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سنہ 1994 کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر ہے، اس فلم میں سلمان خان نے پریم نامی کردار نبھایا تھا اور ویڈیو میں وہی کردار موجودہ دبنگ خان سے سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ ’اور شادی‘؟ جس پر سلو میاں نے جواب دیا کہ ’ہوگئی‘ تو یہ سْن کر پریم چونک اٹھا اور حیرانگی سے پھر پوچھا ہوگئی؟، جس پر سلمان خان خاموش رہے۔خیال رہے کہ مذکورہ اشتہار کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں ا?ئیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کس مقصد کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے اور سلمان خان نے مذکورہ ویڈیو کیوں شیئر کی۔حالیہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جس کی بعد میں حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ ایک ایڈٹڈ تصویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دونوں فلمی شخصیات نے حقیقی دنیا میں بھی شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں سوناکشی نے جھوٹی خبر پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…