جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سلمان خان اپنی شادی اور غصے کو لے کر آئے دن شہ سرخیوں کا حصہ رہتے ہیں اور ان دنوں بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر دبنگ خان کی شادی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں اور اس بار سلمان کے ساتھ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کا نام جوڑا جارہا ہے۔

سوناکشی سنہا نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔سلمان اور سوناکشی کی شادی کی چہ مگوئیوں کی وجہ حال ہی میں وائرل ہونے والی تصویر بنی جس میں سلمان ، سوناکشی کو انگوٹھی پہنارہے ہیں۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ یہ بظاہر کسی فلم کی عکسبندی کی تصویر نہیں لگ رہی، اسے دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان نے سوناکشی سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔تاہم اس تصویر سے پیدا ہونے والی دونوں اداکاروں کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ تصویر صرف قیاس آرائیاں پھیلانے کے مقصد سے ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل سلمان خان کے ساتھ دبئی کی ایک خاتون کا نام بھی جوڑا جاتا رہا ہے، اس کے علاوہ عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ وائرل ہوا تھا جس میں تصویر ایڈٹ کرکے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…