فلمسازی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے ‘ ثنا

2  مارچ‬‮  2022

لاہور ( این این آئی) نامور اداکار ثنا نے کہا ہے کہ فلمسازی کو فروغ دینے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانا چاہیے جس کے تحت فلمساز سرمایہ کاری کر سکیں ، اس طرح کے اقدام سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور پاکستان میں فلمیں بننے کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو گا

جس سے روایتی فلمسازوں کے ساتھ نئے فلمساز اور اداکار بھی سرمایہ کاری کریں گے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثنا نے کہا کہ ایسے ادارے کا مقصد مشترکہ فلمسازی کے ذریعے نفع اور نقصان میں ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے تاکہ اگر فائدہ ہو تو تمام فلمساز اس سے منافع کمائیں اور اگر نقصان ہو تو تھوڑا تھوڑا نقصان برداشت کریں ۔ اداکارہ نے کہا کہ نئی فلم کو پورے پاکستان میں ریلیز کیا جائے اور ٹکٹ کی قیمت اس حد تک رکھی جائے کہ عام آدمی بھی اپنی فیملی کے ساتھ سینما گھر میں جا کر فلم دیکھ سکے ۔ اس فارمولے سے پاکستان فلم انڈسٹری کو یقینا فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی اداکارہ میری خواہش ہے کہ بھارت کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی دنیا میں اپنے نام کا ڈنکا بجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…