فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے سیٹ کا ماحول بالکل بھی دوستانہ اور خوشگوار نہیں تھا

1  مارچ‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے حال ہی میں اپنی بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے سیٹ پر فلم کی کاسٹ کے درمیان ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔کرن جوہر نیاپنی آٹو بائیوگرافی’این اَن سوٹیبل بوائے‘ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی مشہور فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے سیٹ کا ماحول بالکل بھی دوستانہ اور خوشگوار نہیں تھا۔اْنہوں نے بتایا کہ

’فلم کے سیٹ پر اس طرح کے ماحول کی وجہ اداکار شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، جیا بچن، اور کاجول کے رہیتک روشن کی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں کامیابی کے بعد ان سے فاصلہ رکھنا تھا۔اْنہوں نے اپنی کتاب میں مزید بتایا کہ’یہ غیر منصفانہ تھا کیونکہ رہیتک روشن بہت جونیئر تھے اور شاہ رخ پہلے ہی اتنے بڑے اسٹار تھے لیکن یہ وہ وقت تھا جب شاہ رخ کی ایک، دو فلمیں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں اور میڈیا نے رہیتک روشن کا شاہ رخ خان سے موازنہ کرنا شروع کردیا تھا۔اْنہوں نے بتایا کہ’جو منفی صورتحال پیدا ہوئی وہ جائز یا درست نہیں تھی، اور یہ بہت افسوسناک تھی، اور اْنہوں نے محسوس کیا کہ شوٹنگ کے دوران صرف رہیتک ہی تھے جنہیں تھوڑی حوصلہ افزائی اور کسی کے ساتھ کی ضرورت تھی۔ اْنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ’کیونکہ بچن خاندان رہیتک کے ساتھ اچھا تعلق نہیں تھا اور جو کچھ اردگرد ہو رہا تھا اس کی وجہ سے اس وقت شاہ رخ خان نے بھی رہیتک سے کچھ دوری برقرار رکھی ہوئی تھی اور کاجول، شاہ رخ کی ٹیم میں تھیں۔کرن جوہر نے اس حوالے سے مزید وضاحت دی کہ’اْنہوں نے محسوس کیا کہ رہیتک کو کسی کے ساتھ کی ضرورت ہے اور پھر اْن کی رہیتک سے اچھی دوستی ہوگئی۔ اْنہوں نے مزید بتایا کہ’ہم ایک دوسرے کے کافی قریبی دوست بن گئے۔اْنہوں نے رہیتک کے بارے میں بتایا کہ ’رہیتک اب پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں تاہم، پہلے وہ عادتاََ اپنے آس پاس بہت زیادہ لوگوں کی موجودگی میں اکتا جاتے اور بہتر محسوس نہیں کرتے تھے‘۔خیال رہے کہ کرن جوہر ابھی اپنے اگلے پروجیکٹ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پر کام کر رہے ہیں، جس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیا بچن اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کو 10 فروری 2023میں سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…