ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی دبئی ایئرپورٹ پر دبنگ انداز میں انٹری مداحوں کو بھا گئی۔فلم اسٹار سلمان خان کی نہ صرف اداکاری بلکہ ان کا چلنے کا انداز اور لائف اسٹائل بھی مداحوں کو خوب پسند ہے، گزشتہ دنوں انہوں نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی
اور شائقین کو ڈانس کرکے بھی محظوظ کیا۔سلو میاں کی دبئی ایئرپورٹ پر دبنگ انداز میں داخلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر ایک جانب مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیے تو دوسری طرف کئی صارفین نے مزاحیہ انداز میں تبصرے بھی کیے۔بھارتی اداکار کے چلنے کے انداز پر ایک صارف نے لکھا ایسا لگ رہا ہے سلمان خان روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو دھمکانے روس جارہے ہیں تاکہ وہ یوکرین سے جنگ روک دیں۔سلمان خان انٹرنیٹ کی وائرل ویڈیو میں کالے رنگ کی پینٹ، ٹی شرٹ اور لال چیک شرٹ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماسک بھی پہن رکھا تھا۔