اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کنگنا رناوت کا یوٹرن، عالیہ بھٹ کی فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے ہوئے عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔کچھ روز قبل تک عالیہ بھٹ کو’’پاپا کی پری‘‘ اوران کے والد مہیش بھٹ کو

’ مافیا ڈیڈی‘ کہہ کرطنز کا نشانہ بنانے والی کنگنا رناوت نے یوٹرن لیتے عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی تعریفوں کے انبار لگا دئیے۔کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی ‘ کی ریلیز سے کورونا پابندیوں کی وجہ سے وینٹیلیٹرپرپہنچنے والی بالی وڈ فلم انڈسٹری کوسہارا ملے گا۔کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ خاتون کردار کے گرد گھومتی عالیہ بھٹ کی نئی فلم لوگوں کوسینما گھروں تک لائی جوحوصلہ افزا بات ہے۔ اس سے فلم انڈسٹری کوبڑا سہارا ملے گا۔کنگنا رناوت عالیہ بھٹ کی فلم ’ گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ پرسخت تنقید کرتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اس لئے بنائی گئی ہے کہ مافیا ڈیڈی چاہتے ہیں کہ لوگ یہ دیکھیں کہ ان کی پری کواداکاری کرنا بھی آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…