بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

والدہ نے کینسر کو شکست دی، کارتک آریان ماں کے حوصلے پر جذباتی ہوگئے

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان یہ بتاتے ہوئے جذباتی ہوگئے کہ ان کی والدہ نے کس طرح کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد کڑا وقت گزارا اور موذی مرض کو شکست دی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر ملک میں کینسر سے آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے اسی حوالے سے ممبئی کے ایک اسپتال میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹار اداکار کارتک آریان شریک ہوئے۔

انہوں نے چھاتی کے کینسر کے موضوع پر گفتگو کی اور اپنی باہمت والدہ مالا تیواری کے عزم وحوصلے کے بارے میں بھی بتایا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد مشکل وقت سے مقابلہ کیا، یہ ہم سب کے لیے کڑا امتحان تھا لیکن انہوں نے بہادری سے اس موذی مرض کو شکست دی۔خصوصی تقریب میں وہ خواتین شریک تھیں جو کینسر سے صحت یاب ہوئیں۔ کارتک آریان نے باہمت خواتین کی کہانی سنی کہ انہوں نے کس طرح کیسنر سے جنگ لڑی۔بھارتی اداکار نے کینسر کی جلد تشخیص اور اس کے علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی بیماری کا پتا چلے گا علاج میں اتنی ہی آسانی ہوگی، اس دور جدید میں بہت سہولیات آچکی ہیں جن کی مدد سے کینسر کے علاج اور تشخیص میں مدد مل سکتی ہے، خواتین کو روازانہ کی بنیاد پر چیک اپ کروانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…