بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

مہوش حیات اور فواد خان پڑ پوتے بننے کو تیار

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)گزشتہ ماہ جنوری میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی سائنس فکشن ویب سیریز ’مس مارول‘ میں مہوش حیات اور ہمایوں سعید بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔’مس مارول‘ میں فواد خان کے کام کرنے کی تصدیق پہلے ہی کی جا چکی ہے، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ مذکورہ ویب سیریز میں پاکستانی سپر اسٹارز پڑ پوتوں کا مختصر کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

دبئی کی شوبز ویب سائٹ مصالحہ نے ’مس مارول‘ ویب سیریز پر نظر رکھنے والے ٹوئٹر ہینڈل ’مس مارول نیوز‘ کی ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مہوش حیات اور فواد خان پڑ پوتے بنیں گے۔’مس مارول‘ ویب سیریز کے حوالے سے خبریں شیئر کرنے والے ٹوئٹر ہینڈل کی ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ دونوں پاکستانی سپر اسٹار ایک فلیش بیک سین میں دکھائی دیں گے۔ٹوئٹ میں مہوش حیات اور فواد خان کی تصاویر کے ساتھ ’مس مارول‘ کے اسکرین شاٹ بھی دیے گئے اور بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر دونوں سپر اسٹار پڑ پوتوں کا کردار ادا کریں گے۔اسی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے ایک مداح کی جانب سے سوال کیے جانے پر وضاحت کی گئی کہ ’مس مارول‘ کی اصلی کتاب کی کہانی میں ایک جگہ پر ان کے پڑ پوتوں کا ذکر ہے۔ بتایا گیا کہ تقسیم بر صغیر کے وقت کی کہانی بتاتے ہوئے ’مس مارول‘ کے پڑ پوتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر وہی کردار فواد خان اور مہوش حیات ادا کرتے دکھائی دیں گے۔تاہم مذکورہ خبر پر ’مس مارول‘ کی ٹیم نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور نہ ہی مہوش حیات اور فواد خان نے اس پر کوئی بات کی ہے۔البتہ اس سے قبل فواد خان نے تصدیق کی تھی کہ وہ ’مس مارول‘ میں کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، لیکن تاحال مہوش حیات نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…