پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شاہ رخ خان دوبارہ ایکشن میں آگئے

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان دوبارہ ایکشن میں آگئے، لیکن مداحوں کی امیدوں کے برعکس وہ اس مرتبہ فلم کے لیے ایکشن میں نہیں آئے۔ اپنی فلم پٹھان سے قبل ہی شاہ رخ خان نے فلم کا روپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

شاہ رخ خان نے جو ویڈیو شیئر کی وہ ایک سافٹ ڈرنک کا ٹیلی وژن اشتہار ہے۔ اس اشتہار میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان ٹرین کی چھت پر فائٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔لمبے بالوں اور سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس شاہ رخ غنڈوں کی پٹائی لگاتے دکھائی دیے، بالکل اسی طرح جس طرح ان کی فلم پٹھان کی شوٹنگ کا بی ٹی ایس منظر عام پر آیا تھا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شاہ رخ خان نے ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا جو سافٹ ڈرنک کی مشہوری سے متعلق تھا۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح بھی اپنے جذبات کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔ایک نے تحریر کیا کہ ہم آپ کو بہت یاد کیا، تو دوسرے نے کنگ خان سے اپنی فلم پٹھان کی ریلیز کے اعلان کا مطالبہ کردیا جبکہ ایک نے لکھا کہ انہیں اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…