بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئے روپ کی حقیقت سامنے آگئی

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی سوشل میڈیا پر وائرل نئے روپ کی حقیقت سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی اداکار کی ایسی تصویر وائرل ہے جس میں ان کا نیا روپ ہے۔شاہ رخ خان کے

مداح اس وقت حیران رہ گئے کہ جب انہیں پتا چلا کنگ خان کی نئی اور وائرل تصویر اصلی نہیں بلکہ اسے ایک پرستار نے سافٹ ویئر کے ذریعے ایڈٹ کیا ہے۔ ایڈٹ شدہ تصویر میں بھارتی اداکار بڑے بالوں کی ہیئر اسٹائلنگ اور ہلی داڑھی کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔اداکار کے چاہنے والوں نے ایڈٹ تصویر کو بھی پسند کیا، کئی مداحوں کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان بڑے بال اور داڑھی میں بھی اچھے لگے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں سدھارتھ آنند کی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، کئی لوگوں کا خیال تھا کہ کنگ خان نئی فلم میں مذکورہ انداز میں سامنے آئیں گے لیکن حقیقت اس کے برعکس رہی۔بعد ازاں فلمی اسٹارز کے فوٹوگرافر ڈبو رتنانی نے شاہ رخ خان کی اصل تصویر شیئر کی جو انہوں نے خود کھینچی تھی اور بتایا کہ اداکار کا مذکورہ روپ فیک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…