ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ہادی کو شادی کی پیشکش خود کی تھی‘ یاسرہ رضوی

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مقبول اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے لیے انہوں نے اپنے شوہر عبد الہادی کو خود پیشکش کی تھی۔حال ہی میں یاسرہ رضوی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز کے بارے میں بتایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل میرا ایک بریک اپ ہوا تھا جس کے بعد میں کئی ماہ ڈپریشن کا شکار رہی،

میں نے ضرورت سے زیادہ کھانا پینا شروع کردیا تھا جس کے باعث میرا وزن بڑھ گیا۔انہوں نے کہا کہ میں محبت کے معاملے میں زیادہ خوش قسمت نہیں رہی لیکن اب جو میرے پاس ہے، اس کے لیے مطمئن ہوں۔ یاسرہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میں شادی سے قبل شوہر عبد الہادی کی مینٹور تھی، اس وقت ہادی کا ایم بی اے ختم ہونے والا تھا اور ہماری کیمسٹری بہت ہی اچھی تھی، پھر ہم گہرے دوست بھی تھے تو ایک دن ہم ایسے ہی بیٹھے تھے کہ اچانک میں نے اسے شادی کی پیشکش کردی اور کہا کہ کیا تم مجھ سے شادی کرو گے۔یاسرہ کا کہنا تھا کہ اس نے فوراً ہاں کہا اور پھر آدھے ایک گھنٹے میں ہم نے اپنے گھر بات کی اور یوں ہمارا رشتہ طے ہوگیا۔یاسرہ نے شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی کے وقت سب یہی سوچ رہے تھے کہ ایم بی اے کے بعد میرے شوہر کو نوکری ملے گی یا نہیں کیونکہ جب ہماری شادی ہوئی اس وقت ہادی کی تعلیم چل رہی تھی، اس کے پاس زیادہ کچھ نہیں تھا لیکن اب شادی کے 5 سال بعد اس کے پاس اچھی نوکری سمیت سب کچھ ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ شادی کے لیے پیسا زیادہ دیکھتے ہیں لیکن میں کہتی ہوں کہ اگر آپ کی شادی کسی سونے کے محل والے سے ہوجائے اور اگلے ہی لمحے وہ محل ٹوٹ جائے تو آپ کس کو قصوروار ٹھہرائیں گے، کسی ارب پتی انسان سے شادی ہوجائے اور شادی کے کچھ دن بعد، اْس انسان کو حادثہ پیش آجائے تو آپ کیا کریں گے، رزق آپ کو اللہ نے دینا ہے یا شوہر نے، شادی کے معاملات میں ہم خود ہی خدا بن کر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری شادی 34 سال کی عْمر میں ہوئی، 5 سال شادی کو ہوگئے ہیں اور ایک بچہ بھی ہے، تو یہ سب کہنے کی باتیں کہ جلدی شادی کرو،ہر چیز اپنے وقت پر ہو ہی جاتی ہے۔واضح رہے کہ یاسرہ رضوی نے دسمبر 2016 میں خود سے 10 سال چھوٹے عبد الہادی سے شادی کی تھی جب کہ گزشتہ برس ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…