کراچی (این این آئی)اپنے بولڈ لباس، بیانات اور سیاسی طنز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ ان کا وقت گزر چکا، وہ پچاس سال کی ہو رہی ہیں، اب دوسروں کو دیکھ کر وہ لطف اندوز ہوتی ہیں۔عفت عمر نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی
تنقید، اپنے بولڈ لباس اور فیشن سمیت حالیہ ڈراموں میں تشدد دکھائے جانے پر بھی کھل کر باتیں کیں۔انہوں نے حالیہ ڈراموں میں تشدد کے مناظر اور خاص طور پر عورتوں کو مارنے اور پیٹنے کے سین دکھانے کو غلط قرار دیا اور کہا کہ اداکاروں کے ایسے ڈرامے نہیں کرنے چاہئے۔عفت عمر نے حال ہی میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے اے مشت خاک کی کہانی اور اس میں اپنے بیٹے فیروز خان کے کردار پر بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے ڈرامے کے تھپڑ کے ایک سین کو تبدیل کروایا۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اے مشت خاک میں تشدد نہیں دکھایا جانا چاہیے تھا اور اگر یہ دکھانا لازمی تھا تو پھر اسے انتباہ کے ساتھ دکھایا جاتا۔