بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شردھا کپور کی آٹو رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو

datetime 31  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور کی رکشے میں سفر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔بالی ووڈ کے کئی سپر اسٹارز اور اداکار اپنی دلچسپ حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اور اکثر اوقات وہ ایسی حرکت بھی کرجاتے ہیں جس کا تصور کرنا بھی مشکل ہے مگر اسے دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے بنا نہیں رہ پاتے۔

ابھی پچھلے دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ اپنے فارم ہاؤس کے باہر رکشہ چلاتے ہوئے دیکھے گئے تھے، تاہم اب شردھا کپور کی بھی کچھ اسی طرح کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جسے انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شردھا کپور نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک آٹو رکشے میں سفر کرتی نظر آرہی ہیں ساتھ اس رکشے میں ایک پرانا گانا بھی چل رہا ہے جسے وہ خوب انجوائے کررہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور نے اپنے چہرے پر سیاہ ماسک پہنا ہوا ہے جبکہ شرٹ بھی سیاہ رنگ کی زیب تن کی ہوئی ہے اور رکشے میں سفر کرنے کے دوران ان کے بال اڑتے ہوئے چہرے اور آنکھوں پر آرہے ہیں، اس دوران وہ موبائل سے ویڈیو بناتی ہوئی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے لکھا کہ آپ کا سنڈے کیسا ہوتا ہے؟ پھر اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ آٹو رکشے میں سفر کرنا، ہوا سے میرے بال اڑنا اور پرانے گانے کو انجوائے کرنا۔شردھا کپور کی اس ویڈیو کو تین گھنٹے میں 12 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے جبکہ اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…