ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہونگے وقار ذکا کے گورنر سٹیٹ بینک پر سنگین الزامات

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرمگ ڈیسک، این این آئی) معروف میزبان وقار ذکا کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں ان کاکہنا ہے کہ عمران خان نے بہت عجیب حرکت کی ہے،اگر میرے خاندان کے کسی فرد تک بات آئی تو پھر اچھانہیں ہو گا۔انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور میری معیشت ٹھیک کرنے کی جنگ

ہے لیکن رضا باقر کے کہنے پر آپ نے میرے خلاف جو بھی کارروائی کی ہے یہ اچھا نہیں کیا آپ نے۔میری آپ سے درخواست ہے کہ چیزوں کو صرف اپنے اور میرے درمیان رکھیں۔اگر میری فیملی کو کچھ بھی ہو گا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے 10 جنوری کو کہا گیا کہ آپ نے کیس سے پیچھے ہٹ جانا ہے اور کہنا ہے کرپٹو بین ہونے دو۔لیکن میں نے کہا میں کرپٹو بین نہیں ہونے دوں گا کیونکہ مڈل کلاس اور غریب لوگوں کو ایک موقع مل رہا ہے امیر ہونے کا اور وہ عمران خان چھیننا چاہتا ہے۔عمران خان چاہتے ہیں کہ میں سب کو زکو ةاور صدقے پر رکھوں، لیکن وکیل زندہ باد، ان لوگوں نے ہی پاکستانی کی معیشت کو بچایا ہوا ہے۔اگر میری فیملی تک کوئی آیا تو پھر میں بنی گالا جائوں گا، یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کرپٹو کرنسی میں 18 ارب سے زائد کے فراڈ کے حوالے سے عالمی کرپٹو ایکسچینج کو نوٹس جاری کر دیاہے۔پاکستانیوں سے اربوں روپے کا فراڈ آن لائن

ایپلیکشنز کے ذریعے کیا گیا، آن لائن ایپلیکیشنز کرپٹو کرنسی کی عالمی ایکسچینج بائینانس سے جڑی تھیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے بائینانس کے پاکستان میں جنرل منیجر کو نوٹس جاری کر دیاہے۔ایف آئی اے نے امریکا اور کے مین آئی لینڈ میں بائینانس کے ہیڈکوارٹر بھی نوٹس بھیجے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی سے

ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ بھی ہو رہی تھی۔ایف آئی اے کے ہیڈ آف سائبر کرائم عمران ریاض نے اس حوالے سے بتایاکہ پاکستان میں 11 موبائل فون ایپلیکشنز بائینانس سے رجسٹرڈ تھیں جن کے ذریعے فراڈ ہوا، 11 موبائل فون ایپلیکیشنز دسمبر میں اچانک بند ہو گئیں، جن پر ہزاروں پاکستانی رجسٹرڈ تھے، ان ہزاروں پاکستانیوں نے ان ایپلی کیشنز پر

اربوں روپے لگا رکھے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایپلی کیشنز کے ذریعے ابتدا میں ورچوئل کرنسیز میں کاروبار کی سہولت دی جاتی تھی، بٹ کوائن، ایتھرام، ڈوج کوائن وغیرہ میں سرمایہ کاری بائینانس کے ذریعے ظاہر کی جاتی تھی، ایپلی کیشنز کے ٹیلیگرام اکاونٹ پر ماہرین کرپٹو کرنسی پر جوا بھی کھلاتے تھے، ایک ایپلی کیشن پر 5 سے 30 ہزار کسٹمر اور

سرمایہ کاری 100 سے 80 ہزار ڈالر تھی، ایپلی کیشنز کے ذریعے عوام کو مزید افراد کو لانے پر بھاری منافع کا لالچ دیا جاتا تھا۔عمران ریاض نے بتایا کہ ایف آئی اے کو بائینانس کے 26 مشتبہ بلاک چین والٹ ملے جن پر رقوم ٹرانسفر ہوئیں، بائینانس سے ان بلاک چین والٹس کی تفصیلات مانگی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ایف آئی اے پاکستان سے بائنانس کے ذریعے ہونے والی ٹرانزیکشن کی چھان بین کر رہی ہے، بائنانس ٹیرر فائنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے لیے آسان راستہ ہے، امید ہے کہ بائنانس ان مالی جرائم کی تحقیقات میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…