ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

datetime 19  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ (سین) ہے جسے دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران دونوں فنکاروں نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے

جواب دیے۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔رنویر سنگھ نے کہا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔بھارت نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ اس کی ریلیز 24 دسمبر کو شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…