منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)حال ہی میں رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے والی مشہور اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی ہے۔کترینہ کیف کے فٹنس ٹرینر رضا کٹانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی

مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شادی کے کارڈ کی تصویر بھی شیئر کردی ہے۔انہوں نے کترینہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کہنا کہ انہوں نے زندگی بھر کا تجربہ کیا ہے ایک چھوٹی بات ہوگی۔ انہوں نے لکھا کہ’سچ پوچھیں تو جب سے وہ کترینہ سے ملے ہیں ان کا ہر تجربہ ایک ناقابل یقین ایڈونچر رہا۔انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رضا کٹانی نے کترینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں شامل کرنے اور اپنے خاص دن کا حصہ بننے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ خیال رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے 9 دسمبر کو راجستھان کے مادھوپور کے سکس سینس فورٹ ریزوٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…