منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر شیئر کردی

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔گزشتہ ماہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔

اور اب اداکارہ نے اپنے ایک بچے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں پریتی زنٹا نے اپنے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے بچوں کے کاموں میں مصروف ہیں جیسے ان کے کپڑے بدلنا اور ان کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا وغیرہ اور انہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں نے اپنے بچوں کا نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھا ہے۔یاد رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…