جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

اے آر رحمٰن کی صاحبزادی کی پہلی بار حجاب میں پرفارمنس

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

دبئی (این این آئی)بھارت کے واحد ’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقار اللہ رکھا (اے آر رحمٰن) کی صاحبزادی خدیجہ رحمٰن نے دبئی ایکسپو 2020 میں پہلی بار عوامی سطح پر براہ راست حجاب پہن کر پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔خدیجہ رحمٰن موسیقار کی بڑی صاحبزادی ہیں، جن کے حوالے سے بھارتی میڈیا ماضی میں منفی رپورٹنگ کرتا رہا ہے اور عالمی شہرت یافتہ

موسیقار کی بیٹی کی جانب سے برقع پہننے پر انہیں قدامت پسند تک لکھا گیا۔خدیجہ رحمٰن اگرچہ گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کر چکی تھیں، تاہم انہوں نے پہلی بار 20 نومبر کو عوامی سطح پر براہ راست میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔’آسکر‘ ایوارڈ یافتہ موسیقار نے اپنے انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی صاحبزادی خدیجہ رحمٰن نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو 2020 میں پرفارمنس کی۔انہوں نے یوٹیوب چینل پر بیٹی کی پرفارمنس کی مکمل ویڈیو بھی شیئر کی،جس میں خدیجہ رحمٰن کو ’فردوس آرکسٹرا‘ گروپ اراکین کے ہمراہ پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔خدیجہ رحمٰن نے 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر والد صاحب کے ترتیب دیے گئے کلام ’فرشتون‘ کو پیش کیا۔’فرشتون‘ کو پہلی بار خدیجہ رحمٰن نے اکتوبر 2020 کو گایا تھا، جس میں اینیمیشن کے ساتھ ویڈیو بنائی گئی تھی، تاہم اب انہوں نے مذکورہ کلام کو ’دبئی ایکسپو 2020‘ میں براہ راست پیش کیا۔خدیجہ رحمٰن نے پرفارمنس کے دوران روایتی اسلامی لباس پہن رکھا تھا جب کہ ان کے ساتھ پرفارمنس کرنے والے ’فردوس آرکسٹرا‘ گروپ کی اراکین خواتین روایتی بولڈ لباس میں دکھائی دیں۔’فردوس آرکسٹرا‘ میں مختلف ممالک اور مذاہب کے لوگ شامل ہیں اور مذکورہ گروپ اے آر رحمٰن کی سرپرستی میں ہی کام کر رہا ہے اور اسے خصوصی طور پر دبئی ایکسپو 2020 کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔دبئی ایکسپو میں خدیجہ رحمٰن کی حجاب کے ساتھ پرفارمنس پر لوگوں نے یوٹیوب سمیت انسٹاگرام پر ان کی تعریفیں کیں۔واضح رہے کہ اے آر رحمٰن اور ان کے والدین پیدائشی ہندو تھے اور انہوں نے بعد میں اسلام قبول کیا تھا۔اے آر رحمٰن تامل ناڈو کے رہائشی ہیں اور انہوں نے کم از کم عالمی معیار کے 100 گانوں کی موسیقی ترتیب دے رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…