ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزامتعارف

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)امارت دبئی نے بین الاقوامی کمپنیوں کے ملازمین کے لیے پانچ سالہ ویزا(انٹری پرمٹ)متعارف کرادیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹویٹرپریہ نیاویزا متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا مقصد اداروں کو

سہولت مہیاکرنا ،ان کی ٹیموں کوسال بھردبئی میں منعقد ہونے والے اجلاسوں، کانفرنسوں اورنمائشوں میں شرکت کے لیے دبئی میں آنے جانے کے قابل بنانا ہے۔یواے ای میں 14لاکھ ڈالر(50 لاکھ امارتی درہم)یااس سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد پانچ سال کی مدت کے رہائشی ویزے کے اہل ہیں۔ایسے کاروباری افراد جن کا کم ازکم سرمایہ 136,000 ڈالر((500,000 امارتی درہم ہے، یا جو کسی تسلیم شدہ کاروباری ادارے کا حصہ ہیں،وہ چھے ماہ کا ویزاحاصل کر سکتے ہیں۔اس ویزے کی مزید چھے ماہ کی مدت کے لیے تجدید کی جاسکتی ہے۔سیکنڈری اسکول میں 95 فی صدسے زیادہ نمبر یا 3.75 یا اس سے زیادہ گریڈ پوائنٹ اوسط (جی پی اے)والے غیر معمولی طلبہ پانچ سالہ ویزے کے اہل ہیں اوراپنے اہل خانہ کی کفالت کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…